نئی دہلی،24/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے دعوی کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہریانہ اور مہاراشٹر میں جیت درج کرے گی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئندہ جھارکھنڈ اور دہلی انتخابات میں بھی بی جے پی اپنی حکومت بنائے گی۔جبکہ ہریانہ میں منوہر لال کھٹر کی حکومت گرگئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ہریانہ میں کسی کی ایک پارٹی کی حکومت بننے کی توقع نہیں ہے۔حالانکہ مہاراشٹر میں ایک بار پھر بی جے پی اور شیوسینا کا جلوہ قائم ہے۔دیویندر فڑنویس کی قیادت میں لڑا گیا یہ انتخابات بی جے پی شیوسینا کے حق میں رہا ہے۔